KALIKA CHETARIKE JUNE ACTIVITIES IN URDU-Translated by Syed Rasool

آموزشی بازیابی سال کے آغاز کے لئے قبل ازتیاری سرگرمیاں( برائے ماہ جون)

 آموزشی بازیابی سال 2022-23

آموزشی بازیابی سال کے آغاز کے لئے قبل ازتیاری سرگرمیاں( برائے ماہ جون)

 نوٹ :- یہ ڈی-ایس-آر-ٹی کی جانب سے جاری کردہ آرڈر کا اُردو ترجمہ ہے

:ہدایات

موجودہ تعلیمی سال کی شروعات  قوسِ قزح پروگرام کے ذریعے ہوئی جو طلبہ میں جوش و خروش پیدا کرنے میں  کافی مدد گار رہا۔ کلیکا چیتریکے کے اکتسابی وسائل کو استعمال کرکے  آموزشی  تجربات مہیا کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ طلبہ کی آموزشی سطح کو معلوم کیا جائے۔اس ضمن میں ڈی-ایس -ای آر-ٹی کی جانب سے ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے ،جس میں ماہ جون کے لئے جماعت چہارم تا نہم کی قبل از تیاری سرگرمیاں اور ہدایات دی گئی ہیں۔اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اوّل تا سوّم جماعت کے لئے  سمگرا شکشنا کرناٹک کے تحت طلبہ کو اکتسابی تجربات  مہیا کئے جائے۔

-:اساتذہ کے لئے ہدایات

آموزشی  بازیابی کی قبل از تیاری سرگرمیوں کے لئے قبل از جانچ اور بعد ازجانچ تشخیص کی ضرورت نہیں۔     

   اساتذہ آموزشی بازیابی کی قبل از تیاری  سرگرمیوں کے لئے بحث و مباحثہ ،سوال جواب،گفتگو،مشاہداتی سرگرمیاں وغیرہ  کا انعقاد کر سکتے ہیں۔    

اساتذہ درسی مضمون کے تحت خود ان سرگرمیوں کی تشکیل کرسکتے ہیں۔  

جماعت وار ،طلبہ کی عمر اور دماغی لاحیت کے تحت  سرگرمیوں کا انعقاد کریں۔   

ان سرگرمیوں کے اندراج /ریکارڈ کے لئے سرگرمی کا نام اور منعقد کی گئی تاریخ کو منصوبہ سبق /ڈائلی ڈائری میں شامل کرنا کافی ہے۔  

اساتذہ  درجِ ذیل میں بتائی گئی سرگرمیوں کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔   

-:سماجی سائنس

          ششم تا نہم جماعت سماجی سائنس  میں بہت سے مضامین ، فیلڈ ورک ،تنقیدی سوچ ،حوالہ جات ،تاریخ پڑھنا  اور نقشہ بنانا ،عرض بلد اور طول  بلد  کا تعارف وغیرہ شامل ہیں۔

-:ششم تا نہم جماعت  طلبہ کے آموزشی بازیابی کی قبل از تیاری سرگرمیاں  

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ متعلقہ جماعت میں طلبہ قصبہ،تعلقہ،ضلع،ریاست اور ملک سے واقف ہیں،ان سے متعلق تعارفی سرگرمیاں منعقد کریں۔اور طلبہ کو گروہ بنا کر اپنے خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کریں۔

گاؤں/قصبے میں جہاں اسکول واقع ہے وہاں کی تاریخی یاد گاروں /عمارتوں  کے بارے میں معلومات جمع کریں اور انہیں جماعتی کمرے میں پیش کریں۔ اسے گروہی سرگرمی کے طور پر دیا جاسکتا ہے۔اساتذہ طلبہ کی مناسب  رہنمائی کریں۔

طلبہ کو مختلیف نقشے دے کر ان نقشوں اور اُن کے پاس موجود معلومات کو ملا کر چارٹ تیار کرنے کے لئے دیا جاسکتا ہے۔ یکجا کی گئی تفصیلات کی بنیاد پر ضروری آراء /فیڈ بیک فراہم کریں۔

مضمون سماجی سائنس کے تھیم مثلاً اسکول کی سہولیات /ڈاک خانہ/گاؤں کی سڑکیں/شہری سہولیات وغیرہ موضوعات کی نوٹ تیار کرنے کی سرگرمیاں متعارف کرائیں۔طلبہ کے تیار کردہ ان نوٹ کو جماعتی کمرے میں پڑھنے کا موقع فراہم کریں۔ کسی تاریخی مقام کا دورہ کرتے وقت نوٹ  تیار کرنے کے فارمیٹ کو متعارف کرواتے ہوئے مزید معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

گاؤں کی مختلیف آبی ذخائر کا سروے کریں اور ان کی جھلکیاں پیش کریں۔اکھٹا کی گئی معلومات میں سماجی سائنس کے نکات ہیں یا نہیں اس کا فیڈ بیک ضرور فراہم کریں۔

·     *مقامی فصلوں اور اس کے بازار سے متعلقہ مسائل پر جماعتی کمرے میں مباحثہ کا انعقاد۔اساتذہ طلبہ کی مناسب رہنمائی کریں اور جغرافیہ،معاشیات،تجارت کے شعبوں میں طلبہ کو رہنمائی فراہم کریں۔

ٹائم لائن کی تیاری سے متعلقہ سرگرمیوں کا انعقاد، اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ سماجی سائنس کے واقعیات اور وقت کے تصورات  پر واضح معلومات رکھتے ہیں۔ اور تصور میں غلطیوں  کی صورت میں اساتذہ ٹائم لائن سے متعلق مزید سرگرمیوں کے ذریعہ تصور کی وضاحت  کریں۔

خاندانی شجرہ/شجرہ نسب کی تیاری اور اس کی مناسب وضاحت  کی سرگرمی۔اساتذہ طلبہ کو  مزید مختلیف راجاؤں کے خاندانی شجروں سے واقف  کرواسکتے ہیں۔

 بینک ، پوسٹ آفیس اور اسکول پارلیمنٹ کا فرضی شو منعقد  کرکے موضوع کے پس منظر کی بنیاد پر طلبہ کو آموزشی  تجربات فراہم کریں۔

بنیادی حقوق ق فرائض سے متعلقہ تعارفی سرگرمیاں منعقد کرنا۔اور طلبہ کی مناسب  رہنمائی کرنا۔

اخبارات میں تاریخی اور سماجی  سائنس سے متعلقہ خبروں کے تجزیہ کی سرگرمیاں انجام  دینا۔( محتاط رہیں کہ نفرت انگیز تعصبات پروان  نہ چڑھیں)

-:سائنس

ششم تا نہم جماعت

غذا کی اہمیت اور  غذا  کی بنیاد پر جانداروں کی درجہ بندی سے متعلقہ  جوڑ لگائیے نامی سرگرمیاں۔ ان کے علاوہ  غذا ئی اشیاء کی شناخت سے متعلقہ سرگرمیاں انجام دینا۔

بچوں کو مختلیف اقسام کے پودوں ( ماحولیاتی دوروں ) کا مشاہدہ کرنے اور پودوں کے تحفظ  کی اہمیت کو دستایز کرنے کا مشورہ دیں۔

دھات اور ادھاتوں کو جمع کرنا اور ان کی درجہ بندی کرنا۔ایسی سرگرمیاں  انجام  دیں جو سادہ تجرباتی طریقوں سے دھاتوں کا  پتہ لگائیں اور ان کی خصو صیات  کی وضاحت کریں۔

پانی کی اہمیت  اور تحفظ کے طریقوں  پر گروہی  بحث کا انعقاد۔اور بچوں کو پانی کی اہمیت سے آگاہ کرنا۔

 اسکول میں موجود  سائنسی آلات کا  تعارف اور استعمال سے متعلق  طلبہ میں منطقی  و تجرباتی سوچ کو فروغ دینا۔

قدرتی  و مصنوعی  وسائل کی درجہ بندی اور غیر تجدیدی وسائل کے تحفظ کی ضرورت پر گروپ میں تبادلۂ خیال کریں۔

مصنوعی وسائل سے ماحول پر ہونے والے اثرات کا مشاہدہ ،اور اعداد و شمار کی بنیاد پر ماحول پر ہونے والے مضر اثرات کے متعلق معلومات اکھٹا کرتے ہوئے ضروری سائنسی حل سے متعلقہ پروجکٹ تیار  کرنے کی ترغیب دینا۔

ماحولیاتی آلودگی کے اقسام اور ماحولیاتی  آلودگی  کی وجہ سے جانداروں پر ہونے والے مضر اثرات سے متعلقہ مضمون نویسی مقابلہ

بچوں میں پاکی صفائی  کی اہمیت  کے بارے  میں شعور  بیدار  کرنا اور ڈراموں  کے ذریعے دوسروں میں صفائی کا شعور  بیدار کرنا۔

اسکول  کے اطراف موجود تمام فضول مادوں کی درجہ بندی اور ان کا انتظام  کرنے کے متعلق ضروری سائنسی  معلومات فراہم کرنا۔

کیمیائی علامات متعارف کرانا  اور  سادہ کیمیائی  تعاملات کے تصور کو پہلیاں /جوڑ لگاؤ  جیسی سرگرمیوں کے ذریعے وضاحت  کرنا۔

متعلقہ جماعت کے لحاظ سے  نظام شمسی کے تصور کو ڈرامہ اور کرداروں کے ذریعے واضح  کرنا۔( ڈرامائی  ویڈیو کا استعمال  کرسکتے ہیں)

آسان تجربوں کے ذریعے طلبہ میں منطقی  سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں  کو فروغ دینا۔

ہندوستانی سائنس دانوں کی تحقیقی خدمات سے متعلقہ معلومات کو طلبہ  گروہی پروجکٹ کی شکل میں تیار کریں گے۔اور اس  کے بعد  استاد طلبہ کو تبادلۂ خیال کا موقع فراہم کریں گے۔

-: علم ریاضی

علم ریاضی کا استعمال ہماری روزمرہ کی زندگی  کا ایک  لازمی حصہ  ہے۔ جماعتی   کمرے  میں علمِ ریاضی  کی درس و تدریس  کے دوران چند بنیادی  تصورات کا سیکھنا  ضروری ہے۔ متعلقہ جماعت  کے طلبہ ان تصورات سے  واقف ہیں یا نہیں جاننے کے لئے  آموزشی بازیابی  کی قبل از سرگرمیوں کا انعقاد  بہت ضروری ہے۔ ان  سرگرمیوں کے لئے بنیادی تصورات اعداد کا علم،مقامی قیمت،علم ریاضی کی بنیادی اعمال (جمع ،تفریق،ضرب،تقسیم)،جفت  و طاق اعداد،فطری اعداد ،مکمل اعداد ،کسریں ،اعشاریہ،ذواضعاف اقل،عاداعظم، الجبراء کے بنیادی تصورات  ،علم ہندسہ کے بنیادی تصورات وغیرہ ہیں۔جنہیں  علم ریاضی کے کٹ  کے ذریعہ  طلبہ کو سکھایا  جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں درج ذیل سرگرمیوں کا بھی استعمال  کیا جاسکتا  ہے۔

 چہارم تا نہم جماعت کے طلبہ کے لئے اموزشی  بازیابی  کی قبل از تیاری سرگرمیاں   (متعلقہ جماعت کے لحاظ سے)

دو ہندسی، تین ہندسی ، چار ہندسی ،پانچ ہندسی  اعداد ،تفریحی ریاضی،ویدک ریاضی وغیرہ سرگرمیوں میں انفرادی طور پر مشغول کرتے ہوئے  مشاہدہ کرنا۔

عددی کھیل اور مقامی قیمت کے جدول کا استعمال کرتے  ہوئے  ہندسوں کی مقامی  قیمت کے تصور کو  واضح کرنا۔

مختلیف سرگرمیوں کے ذریعے  ریاضی کے بنیادی  اعمال جمع،تفریق،ضرب  اور تقسیم  پر مبنی مسائل  حل کرانا۔ ( کوئز، گروپ میں ریاضی کے مسائل کو تیزی  سے حل کرنا)

جفت اور طاق اعداد سے  متعلقہ  سرگرمیوں  کی تشکیل کرنا ( جوڑ لگائیے،خانہ پُر کیجیے، گروہی سرگرمیاں  اور ندی کنارہ کھیل)

فطری اعداد  ،سالم اعداد ،صحیح اعداد  سے متعلقہ تصورات  کو  دلچسپ  سرگرمیاں مثال کے طور پر زبانی حساب اور چارٹ وغیرہ کے ذریعے  واقف کرانا۔

کسروں  سے متعلق  تصاویر  میں رنگ بھرنے  کی سرگرمیوں  کے ذریعے  کسر کے بنیادی تصورات  اور اعشاریہ کے تصور کو دلچسپ بنایا  جا سکتا ہے۔

اجزائے ضربی  ،جُز ضربی  ،ذواضعاف اقل ،عاداعظم  سے متعلقہ  تصورات  کو جھلکی  کارڈس ،چارٹس  اور اجزائے  ضربی  کے شجری  خاکوں کے ذریعے  واضح کرنا۔

الجبراء کے بنیادی تصورات جیسے متغیر،مستقل ،الجبرائی ارکان، ایک رُکنی،دو رُکنی، سہ رکنی وغیرہ کو  علم ریاضی کی پہلیاں  اور جھلکی  کارڈس کے ذریعے  انفرادی طور پر  اور گروہی سرگرمیوں میں انجام دیا جا سکتا  ہے۔

اسکولوں میں دستیاب  گراف چارٹ کا استعمال کرتے  ہوئے  گراف  کے تصور پر تبادلۂ خیال  کیا جاسکتا ہے۔

جیو میٹری  کے بنیادی تصورات  جیسے خط  ،قطعہ خط ، زاویہ،اشکال ( مثلث ، ذواربعتہ الاضلاع، دائرہ) ، زاویوں کی تشکیل ، دائرہ کی تشکیل،ذو اربعتہ الاضلاع کی تشکیل  وغیرہ کو    جھلکی کا رڈس ،پیپر کٹنگ  (origami) کا استعمال  کرتے ہوئے انفرادی طور پر  اور گروہی  طور پر ،ہم جماعت ساتھیوں  کے ذریعہ دلچسپ انداز  میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔

ماحولیاتی مطالعہ

چہارم  اور پنجم  جماعت  ماحولیاتی مطالعہ

ماحولیاتی مطالعہ  میں اموزشی  بازیابی  کے قبل  از تیاری  سرگرمیوں کے طور پر  کہانی سنانا، کہانی بولنے  کا موقعہ فراہم کرنا، ڈرائنگ، ڈرامہ، نظمیں ،کردار نگاری ،اداکاری گیت، فیانسی ڈریس، گروہی بحث ،تبادلۂ خیال ،تقریر اور ماحولیاتی چہل قدمی، پیڑ پودے  لگانا وغیرہ  شامل ہیں۔طلبہ کو  ان سرگرمیوں  میں مشغول کیا جاسکتا ہے۔

مثال1

چہارم جماعت  میں طلبہ کو خاندان کے تصور پر  غیر رسمی گفتگو میں  مشغول  کرسکتے  ہیں۔ اس بحث  کے ذریعے اساتذہ  بنیادی خواندگی کی مہارتوں  کا جائزہ لیں گے۔جیسے سماعت ،اظہار خیال،ذخیرہ الفاظ، جملوں کی تشکیل وغیرہ۔ اس کے علاوہ خاندان میں موجود افراد کی تعداد ،بڑے ،چھوٹے ,گھر میں موجود  پالتو  جانور ،پیڑ  پودے ،پرندے، کیڑے مکوڑے کے متعلق  طلبہ کے ساتھ غیر رسمی بحث ،اداکاری،اداکاری گیت وغیرہ   سرگرمیوں  کے ذریعہ  اساتذہ اکتسابی  محاصل کی  کامیابی کا  جائزہ لیں گے۔

مثال 2

پنجم جماعت  میں  -صحت مند کھانے کی عادات- کے تصور پر طلبہ کو فلبدیہ  سرگرمی میں شامل کرتے ہوئے  انہیں  سبزیوں ،پھلوں ،دال دانوں  کی اہمیت اور جنک فوڈ  کے  نقصانات  کے بارے میں  بات کرنے کے لئے  ترغیب دینا اور ان کی  کارکردگی کا مشاہدہ کرنا

مثال3

پانچویں جماعت میں اساتذہ ڈرامہ  و اداکاری کے ذریعہ خشک کچرا/کوڑا،نم کوڑا  کی درجہ بندی ،کچرے کا انتظام اور صفائی کے عادات سے متعلق  طلبہ کے شعور کا مشاہدہ کریں گے۔

مثال4

چہارم جماعت میں آبی وسائل  تصور سے متعلق  گیت اداکاری ،مصعری ،نظمیں لکھنا وغیرہ  سرگرمیوں میں مشغول کرتے ہوئے  پانی کے ذرائعے ،پانی کا چکر، آبی وسائل کا تحفظ کے متعلق طلبہ  میں موجود شعور کا مشاہدہ کرنا۔

مثال5

چوتھی جماعت میں اساتذہ موسم کے تصور پر ماحولیاتی چہل قدمی  کی سرگرمیوں میں مشغول ہوتے ہیں اور طلوع آفتاب،غروب افتاب،بادلوں کی نقل و حرکت ،بارش دھوپ ،سرد دن  کے موسم میں ہونے والی  تبدیلیوں کے بارے میں طلبہ کی سمجھ کا مشاہدہ کرتے ہیں۔

اساتذہ مختلیف سرگرمیوں کے ذریعہ بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی  مہارت کے ساتھ ماحولیاتی مطالعہ کے آموزشی محاصل  کے کامیابی کا جائزہ لیں گے۔اور مشاہداتی نکات کو چیک  لسٹ تیار کرکے ریکارڈ کریں گے۔اور اس مشاہداتی  تختی/چیک لسٹ کو  چائلڈ پروفائل  میں محفوظ کریں گے۔

-:زبانیں

قوسِ قزح  پروگرام  کے بعد  سب سے اہم  اور ضروری  عمل بچوں کو آموزشی  بازیابی پروگرام کے لیے تیار کرنا ہے۔

زبانوں کے لیے جماعت  چہارم تا نہم  آموزشی بازیابی  سے قبل  کی سرگرمیوں کے عمل  کے لیے  ہدایات حسب ذیل  ہیں۔ اساتذہ  حالات اور موقع  کے لحاظ سے  ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قبل  از تیاری  سرگرمیوں  کو عمل میں لائیں۔

ابتدائی اور ثانوی سطح پر کسی بھی مضمون کو پڑھنے  اور سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔زبان سے متعلق کہانی ،اسکرین پلے ،مختصر ڈرامے  ،اداکاری،اداکاری گیت، خود تیار کردہ  شاعری ،میری کہانی کی تخلیق،میرے گھر کی تاریخ وغیرہ ڈرامے یا گیت  لکھنے  کی سرگرمیاں اساتذہ  متعلقہ جماعت کے لحاظ  سے تخلیق کرتے ہوئے عمل میں لائیں۔

 بچوں کو پڑھو کرناٹک -اساتذہ کے لیے  رہنمائی کتابچہ  میں دی گئی  سرگرمیوں کے ساتھ  ساتھ اخبارات ،ہفتہ  وار میگزین،اور مختلیف  میگزین کا استعمال  کریں تاکہ یہ یقینی  بنایا جاسکے  کہ بچے  کسی رکاوٹ  کے اقتباسات ، پیراگراف، اور کہانیوں  کو روانی سے پڑھیں۔

بچوں کو  پڑھائی کی طرف  متوجہ کرنے کے لیے مختلیف کہانیاں سنا کر اور طلبہ سے کہانیاں  سننے کے ذریعے سماعت کی مہارت  کو فروغ دینے کے لیے  سرگرمیوں کی تشکیل کریں۔

   مثلاً:  اخلاقی کہانیاں ، اکبر بیربل کی کہانیاں ،تینالی راما کی کہانیاں ، مُلّا نصرالدین کی کہانیاں وغیرہ  کہانیوں کا استعمال  کریں۔

بچوں کو  تیزی  سے  الفاظ  پڑھنے  اور لکھنے  کے قابل بنانے کے لیے کھیل اور  زبان سے متعلقہ  دیگر مقابلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کریں۔

بچوں کو سماعت اور خواندگی میں مشغول رہنے کے لیے مختلیف  کہانیاں پیش کریں۔مثال کے طورپر سائنسی کہانیاں ،جدید کہانیاں،افسانے وغیرہ۔

خود مطالعہ اور خود سے سیکھنے  کی صلاحیت  کو فروغ دینے کے لیے طلبہ کو ترغیب دینا۔

کھیلو سیکھو کارڈس،کتابچہ اور پڑھو کرناٹک کٹ کا استعمال  کرتے ہوئے طلبہ کو تقریر ،مکالمہ ،بحث و مباحثہ ،انٹر ویو ،مختصر  ڈرامے  وغیرہ  جیسی زبان سے متعلقہ سرگرمیوں   میں مشغول  ہونے کا  موقع فراہم  کرنا۔

 بچوں کو ایسی  سرگرمیوں  میں مشغول  رکھیں  جس سے بچے اپنے اطراف موجود  چیزیں ، دیکھی  گئی  جگہیں وغیرہ سے متعلق اپنے خیالات اور تجربات  کو جماعتی کمرے  میں اعتماد  کے ساتھ پیش کریں

اسکرین پلے ،ڈرائنگ ،ڈرامہ ،مانو ایکٹنگ ، بچوں کے گیت، ممکری ،استعارات  وغیرہ جیسی  سرگرمیوں کے ذریعے جماعتی  کمرے  میں بچوں  کی سننے اور سمجھنے کی صلاحیت کو فروغ  دینا۔

بھر پور ذخیرہ الفاظ پڑھنے اور لکھنے  کو خوبصورت  بناتا ہے۔ ذخیرۂ الفاظ اور خوشخط سے متعلق  مختلیف  کھیلوں میں  طلبہ کو مشغول کرنے کے لیے سرگرمیوں کی تشکیل دیں۔

     مثال کے طور پر : لفظوں کا کھیل،انتاکشری،پھل -پھول- ترکاریوں  کے نام پہچاننے کا کھیل ،پہلیاں وغیرہ۔

الفاظ سے متعلق الفاظ کی تشکیل کا کھیل ، ادھورے جُملے مکمل کرنے کا کھیل ،غلط املا یا جملوں کو دُرست کرنے کا کھیل ،واحد -جمع کا کھیل وغیرہ سرگرمیوں کو جماعتی  کمرے میں اہتمام کرنا۔

بچوں کو  مائنڈ میاپ  کی سرگرمیوں میں مشغول  کرتے ہوئے  پڑھنے اور  لکھنے کی عادات کو فروغ دینا۔جس سے نئی  کہانیوں کی تخلیق میں آسانی ہوگی۔

بچوں  میں تحریری صلاحیتوں  کو بڑھانے کے لیے مضمون نویسی ،پہلیوں کی تشریح، چھوٹی چھوٹی  کہانیوں کی تشکیل ،خود سے کہانیوں کی  تشکیل  جیسی سرگرمیوں کے لیے جماعتی کمرے  میں موقع فراہم  کریں۔

بچوں میں صحیح تلفظ  اور سماعت  کی صلاحیتوں کو فروغ  دینے کے لیے نظم خوانی،حمد و نعت پڑھنا،نظموں کو ترنم  کے ساتھ پڑھنا جیسی سرگرمیوں کا اہتمام  کریں۔

گویائی کی صلاحیت کو فروغ  دینے کے لیے ٹنگ ٹویسٹرس کا استعمال کریں۔ مثلاً: کچا پاپڑ -پکا پاپڑ، اونچے اونٹ کی پونچھ اونچی-کچھ  اونٹ اونچا-کچھ پونچھ  اونچی ، کچا پپیتا-پکا پپیتا وغیرہ۔

دُعاؤں کا طالب 

سید رسول

Kalika Chetarike Anual Plans in Urdu – سالانہ تخمینۂ مضامین

Share with

12 thoughts on “KALIKA CHETARIKE JUNE ACTIVITIES IN URDU-Translated by Syed Rasool”

  1. Khursheed unnisa

    شکریہ رسول سر آپ یونہی اردو کی خدمت کرتے رہے اللّه تعا لی سے ہم دعا کرےگےسا لا نہ تخمہنہ اردو میں دیکھکر بہت خوشی ہوئی ۔

  2. Mashaallah, bahut khoob. Dua hy ke Allah ta’la aapke darjaat ku buland farmaye aur mazeed kamiyabi ataa farmaye. Ameen.

      1. Sayyad Rasool Sir. Bahut hi bahtareen koshish hai sir Allah aap ko jazai Khair de. Aamin

  3. Noor Fathima sarvath

    Assalamualaikum sir Allah tala aapko hamesha khush rakhe deen o duniya ki Daulat atta farmaye ameen tamam teachers ko bahut khoob fawayed sey nawaza hai aap ney

  4. Maasha Allah, bahut hi umda aur useful content hai,,, Allah taala aap ko aur baasalahiyat banaye jiss se saare Urdu teachers mustafeed hosakien.

Comments are closed.

error: Content is protected !!