غذا کے اجزاء
سوال 1: ہماری غذا میں پائے جانے والے تغذئی کے نام لکھیے ۔
جواب: ہماری غذا میں پائےجانے والے تغذئی اجزا کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، چربی، وٹامن ، معدنیات، ریشے وغیرہ ہیں۔
سوال 2: مندرجہ ذیل کے نام بتائیے۔
جواب:
(a) وہ تغذئی جو ہمارے جسم کو خاص طور سے توانائی فراہم کرتا ہے ۔
کاربو ہائیڈریٹ اورچربی
(b) وہ تغذئی جو ہمارے جسم کی مرمت اور نشونما کے لیےضروری ہے۔
پروٹین اور معدنیات
(c) وہ وٹامن جو ہماری نگاہ کو درست رکھتا ہے ۔ وٹامن A
(d) وہ معدنیات جو ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے ۔ کیلشیم
سوال 3: دو ایسی غذائیں بتائیے جن میں سے ہر ایک
(a) چربی سے بھر پور
(b) اسٹارچ سے بھر پور
(c) ریشوں سے بھر پور
(d) پروٹین سے بھر پور
جواب:
(a) چربی سے بھر پور : گھی اور مکھن
(b) اسٹارچ سے بھر پور: آلو اور شکر
(c) ریشوں سے بھر پور: سبزیاں اور تازہ پھل
(d) پروٹین سے بھر پور: مونگ اور دود
سوال 4:
صحیح بیانات کے سامنے ( ) کا نشان لگائیے۔
(a) صرف چاول کھانے سے ہمارے جسم کی تغذئی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔
(b) متوازن خوراک لے کر امراض قلت کو روکا جاسکتا ہے ۔
(c) متوازن خوراک میں مختلیف قسم کی غذائی اشیا موجود ہونی چاہئے۔
(d) ہمارے جسم میں سبھی تغذئی کی فراہمی کے لیے صرف گوشت ہی کافی ہے ۔
جواب:
(a) صرف چاول کھانے سے ہمارے جسم کی تغذئی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔ (✘)
(b) متوازن خوراک لے کر امراض قلت کو روکا جاسکتا ہے ۔()
(c) متوازن
خوراک میں مختلیف قسم کی
غذائی اشیا موجود ہونی چاہئے۔()
(d) ہمارے جسم میں سبھی تغذئی کی فراہمی کے لیے صرف گوشت ہی کافی ہے ۔(✘)
سوال 5: خالی جگہوں کو پُر کیجیے۔
(a) ……………. وٹامن D کی کمی کے باعث ……………. بیماری ہو جاتی ہے۔
(b) ……………. کی کمی کی وجہ سے بیری بیری بیماری پیدا ہوجاتی ہے ۔
(c) وٹامن C کی کمی کی وجہ سے ایک بیماری ہوجاتیہے جسے ……………کہتے ہیں۔
(d) شب کوری ، بیماری غذا میں …………….کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے ۔
جواب: (a) وٹامن D کی کمی کے باعث رکیٹس بیماری ہو جاتی ہے۔
(b) وٹامن B1 کیکمی کی وجہ سے بیری بیری بیماری پیدا ہوجاتی ہے ۔
(c) وٹامن C کی کمی کی وجہ سے ایک بیماری ہوجاتیہے جسے اسکروی کہتے ہیں۔
(d) شب کوری ، بیماری غذا میں وٹامن A کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے ۔