چھٹویں جماعت سائنس - حرکت اور فاصلوں کی پیمائش
سوال 1:ہوا ، پانی اور زمین پر استعمال کیے جانے والے نقل و حمل کے ذرائع کی دو دو مثالیں پیش کیجیے۔
جواب: ہوائی نقل وحمل کے ذرائع : ہوائی جہاز ، ہیلی کا پٹر
پانی کے نقل وحمل کے ذرائع :بحری جہاز، کشتی
زمینی نقل وحمل کے ذرائع :بس ، موٹر گاڑی
سوال 2: خالی جگہیں پُر کیجیے :
(i) ایک میٹر …………… سینٹی میٹر کے برابر ہوتا ہے ۔
(ii) پانچ کلو میٹر …………… میٹر کے برابر ہوتا ہے ۔
(iii) جھولے پر کسی بچے کی حرکت …………… ہے ۔
(iv) سلائی مشین کی سوئی کی حرکت …………… ہے ۔
جواب:
(i) ایک میٹر 100 سینٹی میٹر کے برابر ہوتا ہے ۔
(ii) پانچ کلو میٹر 5000 میٹر کے برابر ہوتا ہے ۔
(iii) جھولے پر کسی بچے کی حرکت دوری حرکت ہے ۔
(iv) سلائی مشین کی سوئی کی حرکت دوری حرکت ہے ۔
سوال 3: قدم کی لمبائی کو پیمائش کی معیاری اکائی کے طور پر استعمال کیوں نہیں کیا جاسکتا؟
جواب: مختلیف انسانوں کے قدم کی لمبائی بھی مختلیف ہوتی ہے جو لمبائی کی پیمائش کرنے میں ذہنی اُلجھن پیدا کرتی ہے ۔اسلئے قدم کی لمبائی کو پیمائش کی معیاری اکائی کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔
سوال 4: مندرجہ ذیل لمبائیوں کو ان کی قدر کی بڑھتی ہوئی ترتیب میں لکھئے۔
1 میٹر ، 1 سینٹی میٹر ، 1 کلو میٹر ، 1 ملی میٹر
جواب: بڑھتی ہوئی ترتیب 1 ملی میٹر ، 1 سینٹی میٹر ، 1 میٹر ، 1 کلو میٹر
سوال 5: ایک شخص کی اونچائی 1.65m ہے ۔ اسے cm اور mm میں ظاہر کیجیے۔
جواب: ہم جانتے ہیں کہ 1m = 100 cm اور 1m = 1000 mm
اسلئے ، 1.65m= 1.65 x 100 = 165cm اور
1.65m =1.65 x 1000 = 1650mm
سوال 6:رادھا کے گھر اور اس کے اسکول درمیان کا فاصلہ 3250m ہے ۔ اس فاصلے کو کلو میٹر میں ظاہر کیجیے۔
جواب: ہم جانتے ہیں کہ ، 1m = 1/1000 km
اسلئے ، 3250m = 3250 x1/1000km = 3.25km
رادھا کے گھر اور اس کے اسکول درمیان کا فاصلہ 3.25km ہے ۔
سوال 7: سوئٹر بننے والی سلائی کی پیمائش کرتے وقت اسکیل کے ا یک سرے کی ریڈنگ 3.0cm اور دوسرے سرے کی ریڈنگ 33.1cm ہے۔ سلائی کی لمبائی معلوم کیجیے ۔
جواب: اسکیل کی ابتدائی پیمائش 3.0cm سے شروع ہورہی ہے ۔ اسلئے اسکی اصل لمبائی – کُل لمبائی میں سے 3.0cm کو نفی کرنے سے حاصل ہوگی ۔جو (33.1cm – 3.0cm = 30.1cm)ہو گی۔
سلائی کی لمبائی 30.1سینٹی میٹر ہے۔
سوال 8: سائیکل اور بجلی کے پنکھے ( جب سوئچ آن ہو ) کی حرکت میں یکسانیت اور فرق لکھیے ۔
جواب: یکسانیت: دونوں میں دائروی حرکت ظاہر کرتے ہیں۔
فرق : سائیکل خطی حرکت بھی کرتی ہے لیکن پنکھا نہیں کر سکتا ۔
سوال 9: فاصلے کی پیمائش کے لیے آپ لچکدار پیمائشی فیتے کا استعمال کیوں نہیں کر سکتے ؟ لچکدار پیمائش فیتے کے ذریعے کی گئی کسی فاصلے کی پیمائش کا کسی اور سے ذکر کرتے وقت کیا ممکنہ مسئلہ درپیش آسکتا ہے؟
جواب: لچکدار پیمائشی فیتا لچکدار دار ہونے کی وجہ سے آسانی سے مڑ جاتا ہے ، جس سے فاصلے کی پیمائش میں غلطیوں کی گنجائش ہو تی ہے ۔ اسلئے فاصلے کی پیمائش کے لیے آپ لچکدار پیمائشی فیتے کا استعمال کیوں نہیں کر سکتے۔
سوال 10: دوری حرکت کی دو مثالیں پیش کیجیے ۔
جواب: دوری حرکت کی مثالیں : پینڈولم کی حرکت، جھولے پر کسی بچے کی حرکت، درخت کے شاخ کی حرکت وغیرہ
NCERT and Karnataka syllabus based notes by : Syed Rasool
Pdf notes for urdu, social sciences, science, maths English and kannada please send me