6th Science Notes: Chapter 6 – ہمارے اطراف کی تبدیلیاں

چھٹویں جماعت سائنس - ہمارے اطراف کی تبدیلیاں

سوال 1:   کسی ایسی  جگہ سے گذرتے وقت  جہاں پانی بھرا ہوا ہو ، آپ  اپنےکپڑوں  کو سکوڑ لیتے  ہیں۔ کیا یہ تبدیلی  رجعتی ہے ؟

جواب: جی ہاں ، یہ تبدیلی رجعتی ہے  کیونکہ کپڑے کو پہلے کی حالتمیں کھول کر تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔           

 

سوال 2: آپ  کے ہاتھ  سے آپ  کا پسندیدہ کھلونا  اچانک چھوٹ  کر گر گیا اور ٹوٹ گیا  ۔ یہ ایک  ایسی تبدیلی ہے  جسے آپ پسند نہیں  کرتے ہیں ۔ کیا یہ  کھلونہاپنی پہلی حالت  میں  واپس لایا جاسکتا ہے ؟

جواب: نہیں ،   یہ کھلونہ اپنی  پہلی حالت میں واپس نہیں  لایا جاسکتا ، کیونہ یہ غیر رجعتی تبدیلی ہے۔

 

سوال 3:مندرجہ ذیل  جدول میں کچھ  تبدیلیاں  درج ہیں ۔ ہر ایک  تبدیلی  کے لیے اس کے سامنے  والے کالم  میں لکھیے کہ وہ تبدیلی  رجعتی ہے                 یا غیر رجعتی۔

شمار نمبر

تبدیلی

رجعتی ہے یا نہیں

1

لکڑی کے ٹکڑے کو کاٹنا

 

2

برف کا پگھلنا

 

3

پانی میں  چینی کا گھلنا

 

4

کھانا پکانا

 

5

آم کا پکنا

 

6

دودھ کا سڑ جانا

 

جواب:

شمار نمبر

تبدیلی

رجعتی ہے یا نہیں

1

لکڑی کے ٹکڑے کو کاٹنا

 رجعتی نہیں

2

برف کا پگھلنا

ہاں رجعتی ہے

3

پانی میں  چینی کا گھلنا

ہاں رجعتی ہے

4

کھانا پکانا

رجعتی نہیں

5

آم کا پکنا

رجعتی نہیں

6

دودھ کا سڑ جانا

رجعتی نہیں

           

سوال 4:  جب آپ ڈرائینگ شیٹ پر تصویر  بناتےہیں تو  یہ  تبدیل ہو جاتی ہے ۔ کیا آپ  اس تبدیلی کو اس کی پہلی حالت میں  واپس  لاسکتے ہیں ؟

جواب: یہاں دو حالات ہو سکتےہیں:

·     
اگر ڈرائینگ شیٹ پر پنسل سے تصویر بنائی جائے تو اسے  ربر سے صاف کر کے  اس کی پہلی حالت میں لایا جاسکتا ہے ۔ تبیہ  رجعتی تبدیلی  ہوگی ۔

·     
اگر ڈرائینگ شیٹ پر پین یا رنگ  سے تصویر بنائی جائے تو اسے    اس کی پہلی حالت میں نہیں  لایا جاسکتا ہے ۔ تب یہ   غیر رجعتیتبدیلی  ہوگی ۔

 

سوال 5: رجعتی اور غیر رجعتی  تبدیلیوں  میں فرق کی وضاحت کے لیے مثالیں پیش کیجیے ۔

جواب:

رجعتی تبدیلی کی مثالیں

غیر رجعتی تبدیلی
کی مثا لیں

کاغذ کو موڑ کر  شکلیں بنانا۔

 کاغذ کا جلنا ۔

غبارے کا پھولنا

غبارے کا پھوٹنا

برف کا پگھلنا۔

پٹاخوں کا پھٹنا

ربر بینڈ کو کھینچنا

ربر بینڈ کا ٹوٹ جانا

           

سوال 6:  ٹوٹی ہوئی  ہڈی  پر پٹی باندھنے  کے بعد اس پر پلاسٹر آفپیرس  (POP)    کی ایک موٹی  پرت چڑھائی  جاتی ہے ۔ سوکھنے  کے بعد یہ سخت  ہو              جاتی  ہے  تاکہ ٹوٹی ہوئی  ہڈی اپنی جگہ سے  ہلنے نہ پائے ۔ کیا  POP  میں ہونے والی تبدیلی  کو واپس پہلی حالت میں  لایا جاسکتا ہے ؟

جواب: نہیں،    کیونکہ پلاسٹر آف پیرس سوکھنے کے بعد کیمیائی تبدیلی کی وجہ سے سخت ہوجاتا ہے ۔
جسے واپس  پہلی حالت میں  نہیں لایا جاسکتا ۔
  

 

سوال 7: کھلی ہوئی  جگہ میں  رکھی ہوئی سیمنٹ کی بوری  رات  میں بارش کی وجہ سے بھیگ جاتی ہے ۔ اگلے روزتیز دھوپ  نکلتی ہے ۔ کیا آپ  کو لگتا ہے  کہ جو تبدیلی  سیمنٹ میں ہو ئی  ہے وہ رجعتی 
ہے ؟

جواب: نہیں ،   جب بارش میں بھیگی ہوئی سیمنٹ کی بوری   پر تیز دھوپ پڑتی ہے تو کیمیائی تبدیلی کی وجہسے  سیمنٹ کی بوری سخت ہو جاتی ہے ۔ یہ ایک غیر رجعتی تبدیلی ہے۔  

      Notes By : Syed Rasool

Share with
error: Content is protected !!