9th Science Solutions in Urdu By M.M Mandewal sir

Notes By : Mohammed Mandewal Sir

سلام دوستو

آپ تمام کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ نہم جماعت سائنس نوٹس ایپ کی شکل میں تیار ہوچکی ہے ،آپ اسے پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں (لنک نیچے دیا گیا ہے)۔

 میں اس ایپ کے لیے نوٹس تیار کرنے والے انجمن ہائی اسکول تالیکوٹ کے میر معلّم  محترم محمد مندیوال جناب کا تہے دل سے شکر گذار ہوں،جنہوں نے بڑی محنت سے اس نوٹس کی تیاری کی ہے۔اللہ انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین۔ ساتھ ہی میں ایم ایم ایس ٹی ایف گروپ کے محترمہ زہرہ جبین میم کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس کام کی ترغیب دلائی اللہ انہیں اور آپ تمام کو جو ہم اساتذہ کے کام کو طلبہ تک پہنچارہے ہیں صحت و تندرستی اور خوشحالی عطا فرمائے آمین

دُعاؤں کا طالب ۔ سید رسول

پیش لفظ

دور حاضر کو سائینسی دور کہاجاتا ہے کاغذ اور قلم کی جگہ اب موبائل اور انٹرنیٹ نے لے لیا ہے اور آج کی نئی نسل بھی اس ماحول سے ہم آہنگ ہو چکی ہے ایسے میں اساتذہ کے لیے بھی یہ ضروری ہوگیا ہے کہ وہ اسی انداز سے طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت کا انتظام کر یں لہذا اس میدان میں کامیابی کے ساتھ اترنے کا سہرا انجمن اردو ہائی اسکول تالیکوٹ کے میر معلم عالی جناب محمود یم مندیوال اور آیپ ڈیزائنر عالی جناب سید رسول کے سر جاتا ہے جناب محمود مندیوال نے بڑی عرق ریزی سے ریاستی حکومت کے زبان اردو کی جماعت ہشتم کی سائنس کی کتاب کے اہم نوٹس کو یکجا کیا اور طلبہ کے فہم کے مطابق اس کو مرتب کیا چونکہ سائنس ایک خشک موضوع ہے اس کو دلچسپ بنانے کے لئے یہ آیپ بڑا کارنامہ کہیں تو غلط نہ ہوگا میں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں جناب محمود مندیوال اور جناب سید رسول صاحب کو جن کا یہ اقدام دیگر اساتذہ کے لیے ترغیب کا ذریعہ بنے گا ان شا اللہ اور میں امید کرتا ہوں کہ ان حضرات کی یہ کوشش اساتذہ برادری میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جائے گی

 محمد حسین مسکی    

Click this download button to get it from Google Play Store

Share with
error: Content is protected !!