غذا یہ کہاں سے آتی ہے
سوال 1: کیا سبھی جاندار وں کو ایک ہی قسم کی غذا کی ضرورت ہوتی ہے؟
جواب: نہیں، مختلیف جاندار اپنے جسم کی ساخت اور اندرونی اعضاء کے مطابق مختلیف قسم کی غذا استعمال کرتے ہیں ۔ غذا کی بنیاد پر جانداروں کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
نباتات خور : وہ جانور جو صرف پودے یا پودوں سے حاصل ہونے والے ماحصلات ہی کھاتے ہیں ، نباتات خور کہلاتے ہیں۔
مثال : گائے ، بکری ، ہرن ، خرگوش وغیرہ
گوشت خور : وہ جانور جو دوسرے جانوروں کو کھاتے ہیں ، گوشت خور کہلاتے ہیں۔
مثال: شیر ، باگھ ، چپکلی وغیرہ
ہمہ خور : وہ جانور جو پودوں اور دوسرے جانوروں دونوں کو کھاتے ہیں ، ہمہ خور کہلاتے ہیں۔ مثال: کتا ، بلی ، انسان وغیرہ
سوال 2: پانچ پودوں اور ان کے حصوں کے نام لکھیے جنہیں ہم کھاتے ہیں۔
جواب:
پودے کا نام | کھائے جانے والے حصے |
سیب | پھل |
آم | پھل |
پالک | پتی |
گاجر | جڑ |
آلو | تنا |
سوال 3: کالم A میں دی گئی اشیا کو کالم B سے ملائیے۔
کالم A | کالم B |
دودھ ، دہی ، پنیر ، کھیر | دیگر جانوروں کو کھاتے ہیں |
پالک ، پھول ، گوبھی ، گاجر | پودوں اور پودوں کے محاصلات کو کھاتے ہیں |
شیر اور چیتا | سبزیاں ہیں |
نباتات خور | حیوانی مصنوعات ہیں |
جواب:
کالم A | کالم B |
دودھ ، دہی ، پنیر ، کھیر | حیوانی مصنوعات ہیں |
پالک ، پھول ، گوبھی ، گاجر | سبزیاں ہیں |
شیر اور چیتا | دیگر جانوروں کو کھاتے ہیں |
نباتات خور | پودوں اور پودوں کے محاصلات کو کھاتے ہیں |
سوال 4: دئیے ہوئے الفاظ کی مدد سے خالی جگہوں کو پُر کیجیے۔
( نباتات خور ، پودا ،دودھ ،گنا ، گوشت خور )
(a) چیتا ایک …………..جانور ہے ، کیونکہ وہ صرف گوشت کھاتا ہے ۔
(b) ہرن صرف نباتاتی ماحصلات کو کھاتا ہے ، اس لیے………….. کہلاتا ہے۔
(c) طوطا صرف …………..مصنوعات کو کھاتا ہے ۔
(d) …………..جسے ہم پیتے ہیں وہ گائے ، بھینس اور بکری سے حاصل ہوتا ہے اور ایک حیوانی مصنوعات ہے۔
(e) ہم چینی کو …………..سے حاصل کرتے ہیں۔
جواب:
(a) چیتا ایک گوشت خور جانور ہے ، کیونکہ وہ صرف گوشت کھاتا ہے ۔
(b) ہرن صرف نباتاتی ماحصلات کو کھاتا ہے ، اس لیے نباتات خور کہلاتا ہے۔
(c) طوطا صرف پودا ( نباتاتی )مصنوعات کو کھاتا ہے ۔
(d) دودھ جسے ہم پیتے ہیں وہ گائے ، بھینس اور بکری سے حاصل ہوتا ہے اور ایک حیوانی مصنوعات ہے۔
(e) ہم چینی کو گنا سے حاصل کرتے ہیں۔