تعلیمی ٹکنالوجی کیا ہے؟ جماعتی کمرے میں تعلیمی ٹکنالوجی کے اطلاق کے لیے کونسے آلات کی ضرورت ہوگی۔

educational technology

از قلم: سیّد رسول   ، معلم

تعلیمی ٹکنالوجی کیا ہے؟جماعتی کمرے میں تعلیمی ٹکنالوجی کے اطلاق کے لیے کونسے آلات کی ضرورت ہوگی؟

جس میں نہ ہو انقلاب موت ہے وہ زندگی

روحِ امم کی حیات کشمکش انقلابعلامہ محمد اقبالؔ

علامہ محمد اقبالؔ

یہ علامہ محمد اقبال ؔ    کا بہت مشہور شعر ہے اس میں استعمال ہوا لفظ انقلاب کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے ،جس میں ایک معنی ہے تبدیلی ۔ہر شئے ،کام یا عمل  جس میں  بہتری کی گنجائش ہے تبدیلی  لانا ضروری ہے،چاہے وہ  اپنے کردار میں تبدیلی ہو ، یا نفس کے ساتھ جدوجہد یا پھر  تعلیمی نظام میں تبدیلی۔

               علم ایک ایسا عمل ہے جسے ہر انسان  پیدائش سے موت تک برقرار رکھتا ہے ۔ہر شخص سیکھتا ہے اپنی غلطیوں سے ،ذاتی تجربات سے ، کتابوں سے   اور موجودہ دور میں ٹکنالوجی کے استعما ل سے۔ طالب علم کے اکتساب کا بڑا حصہ اسکولی تعلیم اور جماعتی کمروں سے جڑا ہوا ہے۔

جس تیزی سے جدید سائنس و ٹکنالوجی ترقی کررہی ہے،کیا اتنی تیزی سے تعلیمی نظام ترقی کر رہا ہے؟

کیا ہمارے جماعتی کمرے ابھی بھی روایتی طریقہ تدریس پر مبنی ہیں؟

کیا جدید ٹکنالوجی کو تعلیم میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟ اگر ہاں     تو  کیسے؟

چلئے ایسے ہی کچھ سوالوں کے جواب تلاش کرتے ہیں۔

تعلیمی ٹکنالوجی کیا ہے؟

What is Educational technology?

کمپیوٹر  ہارڈ ویر ،سافٹ ویر اور تعلیمی نظریات کا تعلیمی نظام میں استعمال  تعلیمی ٹکنالوجی کہلاتا ہےجس سے  اکتسابی عمل بہت آسان ہوجاتا ہے۔اگر آسان الفاظ میں کہا جائے تو سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹکنالوجی کا استعمال تعلیمی ٹکنالوجی ہے۔

تعلیمی ٹکنالوجی ہارڈ ویر اور سافٹ ویر  پر مبنی ہوتی ہے۔ہارڈ ویر سے مُراد ٹکنالوجی میں استعمال ہونے والی طبیعی اشیاء ہے جسے آپ چھو سکتے ہیں ۔مثلاً : موبائیل فون ، کمپیوٹر ، ٹیلی ویژن وغیرہیں ۔

سافٹ ویرسے مراد وہ پروگرام ہیں جوہارڈویر کو کام کرانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر آپ کے فون میں موجود ایپ یا گیمس۔یعنی جماعتی کمرے میں تعلیمی ٹکنالوجی کو استعمال کرنے کے لئے آپ کو  ہارڈ ویر اور سافٹ ویر کو تعلیمی نظریات کے تحت استعمال کرنا ہوگا۔

تعلیمی ٹکنالوجی کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ ( تعلیمی ٹکنالوجی کی اہمیت)

تعلیمی ٹکنالوجی کے استعمال سے اکتسابی عمل دلچسپ ہوجاتا ہے۔جس سے طالب علم خوشی خوشی سیکھنے کے عمل میں شریک ہوتے ہیں۔

یہ صلاحیتوں کی  نشونما کے لئے بہت ضروری ہے۔

یہ مستقبل پر مبنی ہے۔کیونکہ ٹکنالوجی کا استعمال دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔

یہ طلبہ کی شرکت کو آسان کردیتا ہے۔اس کی مدد سے ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں ،دنیا کے کسی بھی کونے میں چل رہے کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

یہ کتابوں کے بوجھ کو کم کرتی ہے۔یعنی آپ ایک مکمل لائبریری کو اپنے فون ،ٹیاب یا لیاپ ٹاپ میں لے کر گھوم سکتے ہیں۔

اور بات کی جائے جماعتی کمرے کی ، تو اساتذہ پیچیدہ اکتسابی نکات کو ویڈیو ،اینیمیشن،تصاویر اور کھیلوں  کے ذریعے دلکش اکتسابی ماحول  تیار کرسکتے ہیں۔

جماعتی کمرے میں  ہم کیسے تعلیمی ٹکنالوجی کا استعمال کرسکتے ہیں؟

جماعتی کمرے میں تعلیمی ٹکنالوجی کو استعمال کرنے کے لئے ہمیں مختلیف ہارڈ ویر یا آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔مثلاً : کمپیوٹر ،پروجکٹر،ٹی ۔وی،پرنٹر ،پین ڈارائیو ، موبائیل فون وغیرہ۔ضروری نہیں کہ کلاس روم میں یہ تمام آلات موجود ہوں،آپ صرف موبائیل فون ، ٹیلی ویژن یا پروجیکٹر کے ذریعے بھی تعلیمی ٹکنالوجی کا استعمال کر سکتے ہیں۔طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے آپ  ان آلات  کا انتخاب کرسکتے ہیں چلئے ان کے متعلق تفصیل معلوم کرتے ہیں جس سے آپ کلاس روم کے لئے ضروری آلات کو منتخب کرنے میں آسانی ہوگی۔

 کمپیوٹر / لیاپ ٹاپ

کمپیوٹر یا لیاپ ٹاپ کی مدد سے آپ طالب علموں کی ضرورت کے لحاظ سے خود تعلیمی وسائل  مثلاً تصاویر ،اینیمیشن،یا پاور پوئنٹ پریسینٹ یشن تیار کرسکتے ہیں۔ورک شیٹس کی تیاری کے لئے بھی لیاپ ٹاپ بہت ضروری ہے۔اُردو  یونیکوڈ کی بورڈکی مدد سے آپ اردو کو آسانی سے  استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے تعلق سے انشاء اللہ پھر کبھی تفصیلاً بتاؤنگا،بہر حال اتنا سمجھ لیں کہ لیاپ ٹاپ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُبھارنے میں بہت مدد گار  ہو سکتا ہے یہ منحصر ہوتا اس کے استعمال پر۔

(Projector) پروجیکٹر

پروجیکٹر ایک ایسا آلہ ہوتا ہے جو کمپیوٹر  پر تیار کردہ مواد کو یا تصویر ویڈیو وغیرہ کو بڑی اسکرین پر دکھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔جیسا کہ سنیما تھیٹر میں ویڈیو بڑی اسکرین پر دکھایا جاتا ہے۔اسی طرح آپ بھی پروجیکٹڑ کی مدد سے  تصویر  یا ویڈیو کو بڑا کرکے دیوار یا اسکرین پر دکھا سکتے ہیں۔پروجیکٹر  جماعتی کمرے کے لئے بہت  ہی ضروری  اور فائدہ مند آلہ ہے۔یہ روایتی تختہ سیاہ کو رنگین تصاویر ،تحریر اور ویڈیوس میں تبدیل کردیتا ہے۔پروجیکٹر مختلیف قسم کے ہوتے ہیں۔ایل -سی -ڈی، ایل- ی- ڈی،ڈی -ایل- پی  وغیرہ جن کی قیمت 4000 سے لیکر لاکھوں روپیوں تک ہے۔

پانچ ہزار یا چھے ہزار روپئے کے پروجکٹرس بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔انہیں آپ بلکل نہ خریدیں  کیونکہ یہ صرف اندھیرے کمرے میں  ہی تصاویر کو واضح دِکھاتے ہیں، جو  جماعتی کمرے  کے لئے موزوں نہیں ہے۔اسکے علاوہ ان کی نیٹیو ریسولوشن  بہت کم ہوتی ہے  جو تحریر کو پڑھنے  لئے کافی نہیں ہے۔

ان سے تھوڑے بہتر   پروجیکٹر وہ ہیں جن کی  نیٹیو ریسولوشن 720پیکسل ہوتی ہے۔یہ پروجیکٹر تحریر کو آسانی سے پڑھنے کے قابل ہوتے ہیں۔لیکن صرف نیٹیو ریسولوشن ہی کافی نہیں ہوتی ، یہ بھی ضروری ہے کہ اس کا بلب کتنی زیادہ روشنی خارج کرتا ہے ۔اسے لیومین میں ناپا جاتا ہے۔3000لیومن ،4000لیومن ،5000 لیومن وغیرہ۔

لیومینس جتنا زیادہ ہو بہتر ہے۔لیومین زیادہ ہو تو آپ کو جماعتی کمرے کو زیادہ اندھیرا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ہلکی روشنی میں بھی تصاویر یا ویڈیوس  واضح نظر آئینگے۔

 سات ہزار تا 15000 روپئے میں بہت سے چائنا پروجیکٹر س دستیاب ہیں جن کی نیٹیو ریسولوشن 720 پیکسل ہوتی ہے اور یہ  برائٹنس  بھی 3000یا   4000لیومن  بتاتے ہیں ۔لیکن اصل برائٹنس کم ہوتی ہے۔ان میں سے ایک میں تقریباً دیڑھ سال سے استعمال کر رہا ہوں جوہے وی وی برائٹ -سی -80 ،جسے میں نے چیک کرنے کے لئے خریدا تھا تقریباً 7500 روپئے میں۔ اس پروجکٹر کے لئے مجھے جماعتی  کمرے کو زیادہ اندھیرا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔صرف  پروجیکٹر کے قریب والی کھڑکی  کو بند کرنے پر طلبہ کو تصاویر یا ویڈیوز صاف نظر آتے ہیں۔ اس کی چند خوبیاں اور خامیاں درج ذیل ہیں۔

:خوبیاں

کم قیمت

وزن اور سائز بہت کم ہے۔جس کی وجہ سے آسانی سے لے جا سکتے ہیں۔

 پورٹ ہیں جس سے آسانی سے دوسرے آلات سے جوڑا جاسکتا ہے۔USB , VGA , HDMI

کم پاور استعمال کرتا ہے

کو سیدھے جوڑ کر تصاویر یا ویڈیوز کو بغیر کمپیوٹر کے دکھا سکتے ہیں۔Pen Drive

آلات کو جوڑ سکتے ہیں ،جس سے موبائیل فون کی اسکرین پروجیکٹر کے ذریعے نظر آتی ہے۔Miracast/Any Cast/ChromeCast

تحریر پڑھنے کےقابل ہے۔

:خامیاں

چھت کو لگانا مشکل ہے۔ ( Ceiling mounting )

چائنا کا پروجیکٹر ہے سرویس اور ریپیر کے متعلق پتہ نہیں۔

جماعتی کمرے کے تمام کھڑکیاں کھُلی ہوں تو تصاویر واضح نظر نہیں آتے۔

نوٹ: شاید اب یہ پروجکٹر مارکیٹ میں دستیاب نہ ہوں۔ اسکی جگہ پر درجہ ذیل پروجکٹرس بھی چیک کر سکتے ہیں۔انہیں خریدنے سے پہلے ان کےیوسر ریویوس  ضرور پڑھ لیں اور خود فیصلہ کریں۔

اب بات کرتے ہیں اُن پروجیکٹرس کی جنہیں زیادہ تر اسکولوں اور دفتروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ان کی قیمت 20 یا 25 ہزار روپیوں سے شروع ہوتی ہے۔فیچرس کے ساتھ ساتھ ان کی قیمت بڑھتی رہتی ہے۔ یہ  ایل -سی -ڈی یا ڈی-ایل-پی   پروجیکٹرس ہوتے ہیں۔ڈی-ایل -پی  پروجیکٹرس کی   برائٹنس  اچھی ہوتی ہے۔ان میں صرف وہی خریدیں جن میں ہیچ -ڈی -ایم-ای پورٹ موجود ہوں۔ درج ذیل میں دئے گئے تصاویر پر کلک کرکے ان کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں ان تمام میں ہیچ-ڈی-ایم -ای پورٹ موجود ہے

نوٹ: اگر آپ 30 ہزار یا اُس سے زیادہ قیمت کا پروجیکٹر خریدنے کا سوچ رہے ہیں اور آپ پروجکٹر صرف ایک کلاس روم میں   رکھنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ آپ 43 یا 53 اینچ کی  اسمارٹ ٹی وی خریدیں اور اگر آپ ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ پروجیکٹر  خریدیں۔

:پروجیکٹر اسکرین

پروجیکٹر سے حاصل ہونے والی شبیہ کو آپ سفید دیوار پر بھی دکھا سکتے ہیں یا پروجیکٹر اسکرین  کی مدد سے بھی دکھا سکتے ہیں۔

MIRACAST/ANYCAST DEVICE:

یہ ایک ایسا آلہ ہے جس کی مدد سے آپ اپنے موبائیل فون کی اسکرین بغیر کسی تار کے پروجیکٹر ، مانیٹر یا ٹی-وی  پر شئیر کر سکتے ہیں،بشرطیکہ آپ کے پروجیکٹر میں ہیچ-ڈی -ایم-ای پورٹ  موجود ہو۔یہ کچھ اسطرح دکھائی دیتا ہے۔

hdmi port

میراکاسٹ یا کروم کاسٹ   آلہ کو ہیچ-ڈی -ایم-ای پورٹسے جوڑ کر آپ اپنے فون کی اسکرین پروجیکٹر کی مدد سے بڑے پردے پر دکھا سکتے ہیں۔ اگر آپ جماعتی  کمرے میں یہ آلہ  پروجیکٹر کے ساتھ جوڑ دیں تو آپ  لیاپ ٹاپ کے بغیر بھی سیدھا فون اسکرین کو پردے پر دکھا سکتے ہیں۔فون کے ایپ، گیمس،تصاویر،پی ڈی ایف فائل وغیرہ  بھی آپ  اس آلہ کی مدد سے آسانی سے بڑے اسکرین پر دکھا سکتے ہیں۔ اس کی قیمت  تقریباً ہزار  روپئے یا اس سے تھوڑا زائد  ہوگی۔ان تصاویر پر کلک کرکے آپ ان کی قیمت چیک کر سکتے ہیں۔

اسمارٹ ٹیلی ویژن : (Smart T.V)

موجودہ دور میں مختلیف ٹیلی ویژن مارکیٹ میں موجود ہیں۔طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے آپ32/43/53 اینچ   کی اسمارٹ  ٹی -وی  بھی جماعتی کمرے میں استعمال کر سکتے ہیں۔جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ پروجیکٹر کی اسکرین واضح نظر آنے کے لئے آپ کو جماعتی کمرے میں تھوڑا اندھیرا کرنا ہوگا،اس مسئلہ کو  آپ اسمارٹ ٹی -وی کے  ذریعہ  دور کر سکتے ہیں۔ٹی -وی  میں تصاویر اور ویڈیوز روشنی زیادہ ہونے پر بھی واضح  نظر آتے ہیں۔اگر آپ کے جماعتی کمرے میں طلبہ کی تعداد کم ہے تو آپ 15000 روپئے کے اندر 32اینچ کی اسمارٹ ٹی-وی خرید سکتے ہیں ۔درجہ ذیل میں چند  اسمارٹ   ٹیلی ویژن کے لنک دئے گئے ہیں جو  اسمارٹ فون کے اسکرین کو  بغیر تار کے ٹی-وی پر دکھا سکتے ہیں۔آپ ان پر کلک کر کے ان کی قیمت چیک کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کی کلاس میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہے تو  بہتر ہے کہ آپ 43یا اس سے بڑے سائز کی خریدیں۔

: ( Pendrive )پین ڈرائیو 

پین ڈرائیو سے آپ بخوبی واقف ہونگے ،یہ ایک اسٹوریج ڈیوائس ہے جو تصاویر ، ویڈیو،  اور کمپیوٹر فائلس وغیرہ کو اسٹور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں فائلس اسٹور کرکے آپ ان فائلس کو  دوسرے کمپیوٹر پر استعمال کرسکتے ہیں یا پروجیکٹر پر دکھا سکتے ہیں۔یہ مختلیف سائز میں دستیاب ہیں جیسے 4جی بی، 8جی بی،16جی بی،32 جی بی وغیرہ ۔  دو یا تین سو روپیوں سے ان کی قیمتیں شروع ہوتی ہیں۔

:Hdmi Cable

یہ ایک وائر ہے جو پروجیکٹر اور کمپیوٹر یا لیاپ ٹاپ کو ہیچ-ڈی-ایم-ای پورٹ سے جوڑنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

: Wireless Keyboard and mouse

وائر لیس کی برڈ اور ماؤس ایک چھوٹے سے ریسیور کی مدد سے آپ کے لیاپ ٹاپ یا کمپیوٹر  سے جُڑ جاتے ہیں۔جماعتی کمرے میں اگر لیاپ ٹاپ یا کمپیوٹر ہو تو آپ ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔

پرنٹر: ( Printer )

پرنٹر ایک ایسا آلہ ہے  جس کی مدد سے آپ کمپیوٹر پر بنائے ہوئے  فائلس اور تصاویر کاغذ پر پرنٹ کر سکتے ہیں۔ اسکول میں پرنٹر کا ہونا بہت فائدہ مند ہے ۔اس سے آپ مشقی صفحات یا  ورک شیٹس  وغیرہ کو پرنٹ نکال کر طلبہ کو سرگرمیوں کے ذریعہ  سیکھنے کے عمل میں مدد کرسکتے ہیں۔پرنٹر بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔اکثر اسکولوں کے لئے  آل- اِن- ون  -پرنٹر بہتر ہوتے ہیں۔اس کی مدد سے آپ پرنٹ ،اسکیان اور زیراکس بھی کرسکتے ہیں۔اگر آپ   انک -ٹیانک والا پرنڑخریدتے ہیں تو آپ اسے آسانی سے  ری فِل بھی کرسکتے ہیں۔ان کی قیمت تقریباً 9000 روپیوں سے شروع ہوتی ہے۔اور اگر آپ وائی فائی آپشن والا پرنٹر خریدنا چاہتے ہیں تو  تقریباً دو ہزار روپئے زائد خرچ کرنا ہوگا۔ وائی فائی پرنٹر کی مدد سے آپ  فون میں موجود فائلس تحریر  یا تصاویر  بغیر کسی تار کے آسانی سے پرنٹ کر سکتے ہیں۔

یہ تھے چند آلات جو آپ کے اسکول یا جماعتی کمرے کو تعلیمی ٹکنالوجی سے جوڑنے میں بہت مدد گار ہوسکتے ہیں۔ان کے علاوہ اور بھی آلات اور سافٹ ویر ہیں ان شاء اللہ ان پر پھر کبھی تحریر کروں گا ۔

نتیجہ: ( Conclusion )

بہت سے اساتذہ نے مجھ سے پروجیکٹر  اور تعلیمی ٹکنالوجی کے متعلق سوالات کئے ہیں  جس کی وجہ سے یہ  ارٹیکل لکھا ہوں ۔اب تک جتنے بھی آلات کے متعلق اس ارٹیکل میں بتایا ہوں  ان میں سب سے زیادہ موثر پروجیکٹر اور میراکاسٹ    یا  اسمارٹ ٹی-وی ہے۔ پروجیکٹر کے مقابلے بڑے اسکرین والی ٹی -وی خریدنا بہتر ہے ۔کیونکہ ان میں تصاویر  اور تحریر   بہت اچھی طرح نظر آتے ہیں اور ان کا مینٹیننس بھی بہت کم ہوتا ہے،پروجیکٹر زیادہ برقی توانائی کا استعمال کرتے ہیں اور لمبے عرصے تک چلانے پر بہت جلد گرم ہوجاتے ہیں۔ اُمید ہے اس تحریر سے تعلیمی ٹکنالوجی کے متعلق آپ کے شکوک دور ہوئے ہونگے ۔دُعاؤں  میں یا د رکھیں ۔

اللہ حافظ

سید رسول

[email protected]

Note:There are links on this site that can be defined as •affiliate links•. This means that I may receive a small commission (at no cost to you) if you purchase something through the links provided on this website.

Share with

9 thoughts on “تعلیمی ٹکنالوجی کیا ہے؟ جماعتی کمرے میں تعلیمی ٹکنالوجی کے اطلاق کے لیے کونسے آلات کی ضرورت ہوگی۔”

      1. اقبال احمد عمران سی آر پی اردو راباغ

        ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ اور بہترین طریقہ سےمضمونمرتب کیا گیا ہے۔۔بھت بھت مبارکباد

  1. ماشاءاللہ بہت اچھا مضمون۔عملی تدابیر کے ساتھ۔ اس سلسلے میں ایک ورکشاپ رکھوائے تو بہتر رہےگا۔

  2. Good job sir

    You gave a brief knowledge about new technology in education

    Keep it up

    بہت خوب سر

    اللہ پاک آپکی اس خدمت کو قبول فرمائے آمین یارب العالمین
    اور ہم تمام اساتذہ کو بھی نیٔ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعلیم کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Comments are closed.

error: Content is protected !!