6th Science Notes: Chapter 5 – اشیا کی علحٰیدگی

چھٹویں جماعت سائنس - اشیاء کی علٰحیدگی

سوال 1:  ہمیں  آمیزے  کے مختلیف  اجزا کو  علحٰیدہ  کرنے کی ضرورت  کیوں پیش آتی  ہے ؟ دو مثالیں  دیجیے ۔

جواب: مفید اور نقصان دہ  اجزا کو الگ کرنے اوراجزا کو الگ الگ استعمال کرنے کے لیے  ہمیں  آمیزے کے مختلیف اجزا کو  علحٰیدہ  کرنے  کی ضرورت ہوتی ہے ۔

            دو مثالیں:          چاول سے  کنکر اور بھوسا الگ کرنا

                                    دودھ یا دہی سے مکھن کو الگ کرنا   


سوال 2:   پھٹکنا کیا ہے ؟ اسے کہاں استعمال کیا  جاتا ہے ؟

جواب: ہلکے اور  بھاری اجزا پر مشتمل  آمیزے  کو ہوا کے ذریعے بہا کر الگ کرنے کو پھٹکنا کہتے ہیں۔ یہ اناج کے بیجوں سے  بھاری  ذرا ت کو  الگ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔        


سوال 3:   دال  کو پکانے  سے پہلے اس میں  موجود  بھوسی یا  مٹی کے ذرات  کو آپ  کس طرح علحٰیدہ  کرینگے ؟

جواب: دال  کو پکانے  سے پہلے اس میں  موجود  بھوسی یا  مٹی کے ذرات  کو ہم ہاتھ سے  چُن کر  علحٰیدہ  کرینگے۔


سوال 4:  چھاننا  کیا ہے ؟  اسے کہاں استعمال کیا جاتا  ہے ؟

جواب: مختلیف سائز کے آمیزے کے اجزا کو چھان کر الگ کرنا چھاننا کہلاتا ہے ۔اس طریقہ کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے  جب آمیزے   کے اجزا کا سائز مختلیف ہو۔

            مثال؛   چھلنی کی مدد سے  پتھروں  اور کنکروں  کو ریت  سے  علحٰیدہ کرنا۔ 

 

سوال 5:  آپ  پانی اور ریت  کو ان کے  آمیزے  سے کس  طرح  علحٰیدہ  کریں گے؟

جواب: پانی اور ریت کو ان کے آمیزے سے الگ کرنے کے لئے ہم درج ذیل اقدامات کرینگے۔

·      آمیزے کو ایک برتن میں لیجیے اور اسے ہلائے بغیر رکھ دیجیے، جس سے  ریت تہہ میں جمع ہوجائیگی جسے تہہ نشینی کہا جاتا ہے ۔

·      آہستہ سے پانی کو کسی دوسرے برتن میں ڈال دیجیے جسے نتھارنا کہتے ہیں۔

·      ریت کا باریک ذرات کو الگ کرنے کے لیے ہم فلٹر کاغذ  بھی استعمال کرسکتے ہیں جسے تقطیر کہا جاتا ہے۔

 

سوال 6:   کیا چینی اور گیہوں  کے آٹے  کو ان کے آمیزے  سے علحٰیدہ  کرنا  ممکن ہے ؟ اگر ہاں تو آپ  یہ کام  کس طرح انجام  دیں گے ؟

جواب: ہاں ،      ہم چھلنی کے ذریعے  گیہوں کے آتے سے  چینی کو  چھان کر علحٰیدہ  کر سکتے ہیں۔     

 

سوال 7:  آپ  گندے  پانی سے صاف پانی کس طرح  حاصل  کریں گے ؟

جواب: گندے پانی کو فلٹر  کاغذ کا استعمال کرتے ہوئے  عمل تقطیر کے ذریعے  صاف پانی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسکے درج ذیل مرحلے ہیں۔

·      گندے پانی کو ایک برتن میں لیجیے اور اسے ہلائے بغیر رکھ دیجیے، جس سے  بھاری اجزا  تہہ میں جمع ہوجائیگی جسے تہہ نشینی کہا جاتا ہے

·      آہستہ سے پانی کو کسی دوسرے برتن میں ڈال دیجیے جسے نتھارنا کہتے ہیں۔

·      اس پانی کو اور صاف   کرنے کے لیے ہم فلٹر کاغذ  بھی استعمال کرسکتے ہیں جسے تقطیر کہا جاتا ہے۔

 

سوال 8:   خالی جگہوں کو پُر کیجیے :

 (a)      دھان کے بیجوں  کو اس  کے تنوں  سے علحٰیدہ  کرنے کا طریقہ ……………. کہلاتا ہے۔

(b)     جب دودھ کو ابال کر ٹھنڈا  کرکے  کسی کپڑے  کے ٹکڑے  پر انڈیلتے  ہیں تو بالائی  پرت ( ملائی )  کپڑے کے  اوپر رہ جاتی ہے۔ دودھ  سے  ملائی  کو علحٰیدہ  کرنے کا یہ طریقہ  …………….  کی ایک مثال ہے ۔

(c)      سمندر کے پانی  سے نمک  کو  ……………. کے طریقہ سے   حاصل کیا جاتا ہے ۔

(d)     جب کسی  بالٹی  میں گندے  پانی کو رات بھر  رکھا جاتا ہے  تو اس میں  موجود  ملاوٹیں  پیندے میں جمع   ہوجاتی ہیں ۔

 صاف پانی  کو اوپر   سے اتار  لیتے ہیں ۔ اس مثال  میں استعمال  ہونے والا  علحٰیدگی  کا طریقہ ……………. کہلاتا ہے ۔

جواب:

(a)      دھان کے بیجوں  کو اس  کے تنوں  سے علحٰیدہ  کرنے کا طریقہ      گاہنا      کہلاتا ہے۔

(b)     جب دودھ کو ابال کر ٹھنڈا  کرکے  کسی کپڑے  کے ٹکڑے  پر انڈیلتے  ہیں تو بالائی  پرت ( ملائی )  کپڑے کے  اوپر رہ جاتی ہے۔ دودھ  سے ملائی  کو علحٰیدہ  کرنے کا یہ طریقہ              نتھارنا     کی ایک مثال ہے ۔

(c)      سمندر کے پانی  سے نمک  کو  تبخیر      کے طریقہ سے   حاصل کیا جاتا ہے ۔

(d)     جب کسی  بالٹی  میں گندے  پانی کو رات بھر  رکھا جاتا ہے  تو اس میں  موجود  ملاوٹیں  پیندے میں جمع   ہوجاتی ہیں ۔

 صاف پانی  کو اوپر   سے اتار  لیتے ہیں ۔ اس مثال  میں استعمال  ہونے والا  علحٰیدگی  کا طریقہ تہہ نشینی اور نتھارنا کہلاتا ہے ۔

 

سوال 9:  صحیح یا غلط؟

(a)      دودھ اور  پانی کے آمیزے  کو   تقطیر  کے   ذریعے  علحٰیدہ کیا  جا سکتا ہے ۔

(b)     نمک کے پاوڈر  اور چینی  کے آمیزہ کو  پھٹک کر علحٰیدہ کیا جاسکتا ہے ۔

(c)      چائے سے چینی  کو تقطیر  کے ذریعے  علحٰیدہ کیا جاسکتا ہے ۔

(d)     اناج اور بھوسی   کو نتھار کر علحٰیدہ کیا جاسکتا ہے ۔

جواب:

(a)      دودھ اور  پانی کے آمیزے  کو   تقطیر  کے   ذریعے  علحٰیدہ کیا  جا سکتا ہے ۔()

(b)     نمک کے پاوڈر  اور چینی  کے آمیزہ کو  پھٹک کر علحٰیدہ کیا جاسکتا ہے ۔()

(c)      چائے سے چینی  کو تقطیر  کے ذریعے  علحٰیدہ کیا جاسکتا ہے ۔()

(d)     اناج اور بھوسی   کو نتھار کر علحٰیدہ کیا جاسکتا ہے ۔()

           

سوال 10:   شکنجی بنانے  کے لیے  لیمبو کا  رس اور چینی  کو پانی میں گھولا جاتا ہے ۔ اسے  ٹھنڈا  کرنے کے لیے  آپ  اس میں برف ملاسکتے ہیں ۔ کیا شکنجی  میں      برف  کو چینی  گھولنے سے پہلے  یا بعد میں ملائیں گے؟ کس صورت میں  چینی کے  زیادہ حل ہونے کا امکان  ہے ۔

جواب: ہمیں چینی کو پانی میں  گھولنے  کے بعد برف ڈالنا چاہئے کیونکہ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ پانی کی تحلیل ہونے والی طاقت میں کمی آتی ہے۔ لہذا ، اگر ہم چینی کو تحلیل کرنے سے پہلے برف ڈالیں تو ، چینی کی کم مقدار گھل جائے گی۔

Notes By : Syed Rasool

Share with
error: Content is protected !!