Action Plan 2021-22 in Urdu عملی منصوبہ

عملی منصوبہ برائے تعلیمی سال 22-2021

عملی منصوبہ / Action Plan/ಕ್ರಿಯಾಯೋಜನೆ

: تعارف

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ اس کو عمل میں لانا اساتذہ ،والدین ،ایس-ڈی-ایم -سی محکمئہ تعلیم کی اہم ذمہ داری ہے۔ لیکن کویڈ وباء کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پر گہرا اثر پڑا ہے۔ اور کئی بچے تعلیم سے محروم ہورہے ہیں۔ایسی صورتحال میں تعلیمی نظام کی بنیادی سطح پر موجود اساتذہ کو چاہئے کہ بچوں کے تعلیمی معیار میں سدھار کے لئے ایک عملی منصوبہ بناکر اپنے  اسکولی سطح پر اسے عمل میں لاتے ہوئے بچوں کے تعلیمی معیار میں سدھار لائیں۔

اس ضمن میں محکمئہ تعلیمات کی جانب سے منعقد آن لائن مشاورتی مجالس میں  بھی اساتذہ کے عملی منصوبہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔عملی منصوبہ  تمام مدارس کا ایک جیسا نہیں ہوسکتا ،کیونکہ مقامی دستیاب وسائل، حالات ،جماعتی کمروں کی طبعی حالت، تعلیمی وسائل کی فراہمی، طلبہ تک اساتذہ کی رسائی وغیرہ مختلیف ہوتے ہیں۔ چونکہ اساتذہ تعلیمی نظام کی بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے اساتذہ اپنے اسکول کے طلبہ کے لئے طلبہ کی ضروریات کے تحت موثر تعلیمی منصوبہ بنا کر عمل میں لاسکتے ہیں۔  

یہ تو ہوگیا عملی منصوبے کا تعارف ، اب رہا سوال اسے بنائے کیسے ؟ کیا اس کا کوئی نمونہ ہے؟

عملی منصوبہ  کے لئے  کوئی خاص نمونہ محکمہ کی جانب سے دستیاب نہیں ہے، لیکن چند ایک نکات کو اس عملی منصوبہ میں شامل کرنے کی ہدایات ڈی-ایس-ار-ٹی کے ویڈیو میں بتایا گیا ہے۔جیسے کہ 

داخلہ جات

طلبہ سے رابطہ قائم کرنا

آموزشی عمل کی بہتری

اساتذہ کے ذمہ داریوں کی تقسیم

اسکول کی طبعی سہولیات

محاسبہ وغیرہ

ان ہی نکات کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے  عملی منصوبے کا ایک نمونہ درج ذیل پیش کیا گیا ہے۔ ماڈل یا نمونہ  تو نہیں  ہے لیکن اسے ایک خاکہ تصور کرسکتے ہیں۔ آپ کو اپنے اسکول  کی ضروریات  کے تحت عملی منصوبہ تیار کرنے میں آسانی ہو ،اس لئے یہ عملی منصوبہ  کا نمونہ پیش کیا گیا ہے۔ 

دعاؤں کا طالب

سید رسول

Urdu Action Plan Prepared by : Syed Rasool

StudyManzil-عملی-منصوبہ

Share with

2 thoughts on “Action Plan 2021-22 in Urdu عملی منصوبہ”

  1. ( idea) شکریہ جناب آپ کاعملی منصو بہ کاخیال
    دینے کے لئے۔

Comments are closed.

error: Content is protected !!