السلام وعلیکم و رحمتہ اللہ برکاتہُ
دور حاضر میں جس قدر تکنالوجی میں ترقی ہورہی ہے ،عالم انسانیت کے لئے محو حیرت بنی ہوئی ہے۔ہر دن نت نئے آلات ،سافٹ ویر ،مصنوعی انٹلجنس ( اے۔آئی)، آگمینٹد ریالٹی ( اے۔آر)موبائل ایپس وغیرہ بنائے جارہے ہیں۔جو انسانی سوچ کو نیا رُخ دے رہی ہیں۔اس اثنا میں ضروری ہے کہ رویتی تعلیمی نظام میں بھی تبدیلیاں رونما ہوں،ٹکنالوجی کو تعلیم میں اس طرح شریک کیا جائے کے طلبہ مشکل سے مشکل تعلیمی تصوّر کو آسانی سے سمجھ جائے۔ اور محاسبہ کے لئے ایسا طریقہ اپنایا جائے جو طلبہ کی مخصوص دشواریوں کو معلوم کرتے ہوئے ان کے لئے مخصوص طریقہ تدریس کو اپنا کر ان کی اصلاح کریں۔اس ضمن میں اساتذہ کا رول بہت اہم ہے۔کیونکہ طلبہ کے تعلیمی معیار کو اساتذہ بخوبی جانتے ہیں۔اس لئے اگر اساتذہ اس ضمن میں کوشش کریں تو بہترین تعلیمی وسائل پیدا ہونگے۔آن لائن درس و تدریس کے دوران ہم نے اکثر مشقی صفحات( ورک شیٹس) کا بہت زیادہ استعمال کیا ہے۔مجھے خوشی ہے کئی اساتذہ نے لایو ورک شیٹس کا بھی استعمال کیا ہے۔ اب یہ لایو ورک شیٹس کیا ہیں؟
لایو ورک شیٹس ایسے مشقی صفحات ہیں جو طلبہ مختلیف سرگرمیاں اسکرین پر ہی حل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔مثلا ً : اگر لایو ورک شیٹ میں جوڑ لگاؤ سرگرمی دی گئی ہے تو طلبہ اسکرین پر اُنگلی کی مدد سے ان کو جوڑنے والی لکیر بنا سکتے ہیں ۔ اسکے بعد سبمیٹ بٹن دبانے پر یہ ورک شیٹس خود بہ خود جوابات کی جانچ کرکے طلبہ کو نشانات بھی فراہم کرتے ہیں۔ضروری نہیں کہ ہر ورک شیٹ جوڑ لگاؤ سرگرمی پر ہی مبنی ہو،خانہ پُری کرو، ڈراگ اینڈ ڈراپ، فہرست بنانا، درجہ بندی کرنا وغیرہ سرگرمیاں لایو ورک شیٹس کے ذریعہ بخوبی انجام دئے جاسکتے ہیں۔روایتی جماعتی کمرے میں اگر پروجکٹر کے ذریعے ان لایو ورک شیٹس کو استعمال کیا جائے اور طلبہ کے ذریعہ اس سرگرمی کو حل کرنے کا موقعہ فراہم کیا جائے تو ان شاء اللہ طلبہ اکتسابی عمل میں دلچسپی لینگے۔ ایک اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ضلعی تعلیمی ادارہ – بلگام کی جانب سے اساتذہ کی ایک ٹیم بنا کر ان لایو ورک شیٹس پر کا م کیا گیا ہے۔الحمد للہ، اس ضمن میں کوشش کرنے والے تمام اساتذہ کا میں دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرتا ہوں، اللہ ان اساتذہ اکرام کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے،آمین۔
ڈائٹ بلگام اور دیگر اساتذہ کی جانب سے تیار کئے گئے تمام لایو ورک شیٹس کو اس پیج پر فراہم کیا گیا ہے ۔آپ ان پر کلک کرکے انہیں چیک کرسکتے ہیں اور اپنے تعلیمی نظام میں استعمال کرسکتے ہیں۔
دعاؤں کا طالب
سید رسول ، ٹیم اسٹڈی منزل
1st – 3rd std English Live Worksheets
3rd std Live Worksheets- سوّم جماعت ورک شیٹس
4th std Live Worksheets- چہارم جماعت ورک شیٹس
5th std Live Worksheets- پنجم جماعت ورک شیٹس
6th std Live Worksheets- ششم جماعت ورک شیٹس
7th std Live Worksheets- ہفتم جماعت ورک شیٹس
8th std Live Worksheets- ہشتم جماعت ورک شیٹس
9th std Live Worksheets- نہم جماعت ورک شیٹس
علم ریاضی |
---|
عددی نظام( سرگرمی-1) |
عددی نظام( سرگرمی-2) |
یوکلیڈ جیومیٹری کا تعارف( سرگرمی-1 ) |
یوکلیڈ جیومیٹری کا تعارف( سرگرمی-2 ) |
خطوط اور زاویہ (سرگرمی-1) |
نوٹ: اگر آپ نے بھی اُردو میڈیم طلبہ کے لئے لایو ورک شیٹس تیار کئے ہیں ،تو ان کا لنک ہمیں روانہ کریں ان شاء اللہ ہم اس پیج پر آپ ڈیٹ کرینگے۔
our Email id is : syed@StudyManzil.com
Pingback: BASIC GMAT PRACTICE WORKSHEETS in Urdu BY JUNEDIA SCHOOL
Pingback: 5th Math's - November 2021 Action plan and worksheets in Urdu Translated by Syed Rasool
Pingback: 6th Math's - November 2021 Action plan and worksheets in Urdu Translated by Syed Rasool