6th Math’s Bridge course worksheets and video lessons ( Urdu Medium) By Syed Rasool

ششم جماعت علم ریاضی برج کورس ورک شیٹ اور صلاحیتوں پر مبنی ویڈیو اسباق

محترم اساتذہ ، والدین اور طلبہ ،۔۔۔ السلام وعلیکم 

 پچھلے تعلیمی سال 2020 میں کویڈ کی وجہ سے طلبہ جماعتی کمرے میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے بچوں کو امسال کے اسباق سمجھنے میں دشواری محسوس  ہورہی ہے۔ اسی وجہ سے حکومت  کرناٹک کی جانب سے امسال برج کورس کی بنیادی صلاحیتوں میں تھوڑی تبدیلی لائی گئی ہے۔ ہمارے تعلیمی ضلع سرسی میں ڈی۔ڈی ۔پی ۔آئی سرسی کے ہدایات کے مطابق چھٹویں  اور ساتویں جماعت کے لئے  طلبہ کو ٹیچ منٹ ایپ کے ذریعے آن لائن درس دیا جارہا ہے۔تعلقہ کے تمام طلبہ کو اس ایپ  کے ذریعے ہر دن تین مضامین آن لائن درس دئے جارہے ہیں۔اس  کے لئے بارہ اساتذہ پر مشتمل ایک ٹیم بنائی گئی ہے۔جس میں ہر استاد کو ایک مضمون آن لائن پڑھانا ہوگا۔جس میں مجھے ششم جماعت کا علم ریاضی مضمون دیا گیا ہے۔جولائی ماہ میں برج کورس کی صلاحیتوں کو آن لائن درس دینا ہے۔ان صلاحیتوں کی تفصیل  ڈی۔ایس ۔ی۔آر۔ٹی کی ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔ اس ایپ میں آپ کو طلبہ کو صرف ایک بار   داخل کرنا ہوگا،گوگل میٹ کی طرح ہر بار لنک بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔بات کرتے ہیں ششم جماعت کے علم ریاضی کی، ششم جماعت کے علم ریاضی کی ُکل دس بنیادی صلاحتیں ہیں۔جو درج ذیل ہیں۔

ششم جماعت برج کورس کی صلاحتیں:۔

صلاحیت1 : اعداد کو پڑھنا، مقامی قیمت معلوم کرنا، بڑھتی اور گھٹتی ہوئی ترتیب میں لکھنا

صلاحیت2 : علمِ ریاضی کے بنیادی اعمال جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم سے متعلقہ مسائل حل کرنااور روزمرہ زندگی میں ان کا استعمال

صلاحیت3 : کسریں ، مساوی کسروں کو سمجھنا اور اعشاریائی اعداد کو سمجھنا

صلاحیت4 : ناپ کے پیمانے جیسے وزن ،لمبائی ،حجم اور وقت کی اندازاً قیمت لگانا اورپیمائش کرنا۔

صلاحیت5 : اجزائے ضربی اور مضاعف کو سمجھنا

صلاحیت6 : زاویوں کو ناپنا اور شناخت کرنا

صلاحیت7 : روزمرہ زندگی کے مفروضات کو اکھٹا کرکے تصویری ترسیم، ستونی ترسیم اور جدول میں ظاہر کرنا

صلاحیت8 : ذہنی ارثمات میں اندازاً / تقریباً قیمت جاننا

صلاحیت9 : آسان اشکال کا اِحاطہ اور رقبہ معلوم کرنا

صلاحیت10 : سہ ابعادی اجسام (مکعب ، مکعب نما ، استوانہ)

ان شاء اللہ ان دس بنیادی صلاحیتوں کے درس کے لئے میں ُکل دس آن لائن سیشن منتخب کرونگا ۔جس میں اب تک چار سیشن الحمدللہ مکمل ہوچکے ہیں۔جس کے ریکارڈنگ میں اس آرٹیکل میں  نیچے شامل کیا ہوں ،اور ان شاء اللہ باقی کے سیشن کی ریکارڈنگ بھی سیشن کے مکمل ہونے کے بعد اس آرٹیکل میں شامل کرونگا۔ ہر آن لائن سیشن میں صلاحیت کی درس اور محاسبہ کے لئے ورک شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔جسے آپ کو طلبہ کے چائلڈ پروفائیل میں شامل کرتے ہوئے طلبہ کا مسلسل محاسبہ کرنا ہوگا۔ ہر صلاحیت/ سیشن کے لئے ایک ورک شیٹ بنا رہا ہوں ،ان شاء اللہ ان کے لنک بھی اس آرٹیکل میں نیچے شامل کرونگا۔جیسے ہی سیشن مکمل ہوتے جائینگے اس پیج میں آپ کو اُن سیشن کے ویڈیو اسباق اور محاسبہ کے لئے ورک شیٹ دستیاب ہونگے ۔آپ تمام سے گذارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ تک درس و محاسباتی صفحات کو پہنچائے۔بہت سے اساتذہ نےمجھ سے آن لائن برج کورس کے متعلق سولات کئے ہیں جس کے جواب کے لئے میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں۔آپ بھی اپنے اپنے تعلقہ سطح پر اساتذہ کا گروپ بنا کر اس ایپ کی مدد سے طلبہ کو درس دے سکتے ہیں۔اور اس ایپ میں طلبہ کو ہر دن کے اسباق کی ریکارڈنگ اسی ایپ میں مل جاتی ہےجس سے وہ طلبہ جنہیں آن لائن کلاس نہیں مل پائی ،وہ ان ریکارڈنگ کے ذریعے اُس دن کے سبق کو سُن سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے آپ یوٹیوب پر سرچ کر سکتے ہیں۔ششم جماعت کے علم ریاضی کے آن لائن کلاس کے ویڈیو اور ورک شیٹ درج ذیل ہیں۔

BRIDGE COURSE Session – 01

صلاحیت1 : اعداد کو پڑھنا، مقامی قیمت معلوم کرنا، بڑھتی اور گھٹتی ہوئی ترتیب میں لکھنا

6TH MATHEMATICS BRIDGE COURSE WORKSHEET -01

6th-Maths-BC-worksheet-1

BRIDGE COURSE Session – 02

صلاحیت: علمِ ریاضی کے بنیادی اعمال جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم سے متعلقہ مسائل حل کرنااور روزمرہ زندگی میں ان کا استعمال

6TH MATHEMATICS BRIDGE COURSE WORKSHEET -02

6th-Maths-BC-worksheet-2

BRIDGE COURSE Session – 03

صلاحیت3 : کسریں ، مساوی کسروں کو سمجھنا اور اعشاریائی اعداد کو سمجھنا

6TH MATHEMATICS BRIDGE COURSE WORKSHEET -03

6th-Maths-BC-worksheet-3-

BRIDGE COURSE Session – 04

صلاحیت4 : ناپ کے پیمانے جیسے وزن ،لمبائی ،حجم اور وقت کی اندازاً قیمت لگانا اورپیمائش کرنا۔

6TH MATHEMATICS BRIDGE COURSE WORKSHEET -04

6th-Maths-BC-worksheet-4

BRIDGE COURSE Session – 05

صلاحیت5 : اجزائے ضربی اور مضاعف کو سمجھنا

Click this link for the video lesson

6TH MATHEMATICS BRIDGE COURSE WORKSHEET -05

6th-Maths-BC-worksheet-5

BRIDGE COURSE Session – 06

صلاحیت6 :زاویوں کو ناپنا اور شناخت کرنا

Click this link for the video lesson

6TH MATHEMATICS BRIDGE COURSE WORKSHEET -06

6th-Maths-BC-worksheet-6

BRIDGE COURSE Session – 07

صلاحیت7 :روزمرہ زندگی کے مفروضات کو اکھٹا کرکے تصویری ترسیم، ستونی ترسیم اور جدول میں ظاہر کرنا

6TH MATHEMATICS BRIDGE COURSE WORKSHEET -07

BRIDGE COURSE Session – 08

6TH MATHEMATICS BRIDGE COURSE WORKSHEET -08

BRIDGE COURSE Session – 09

صلاحیت9 : آسان اشکال کا اِحاطہ اور رقبہ معلوم کرنا

6TH MATHEMATICS BRIDGE COURSE WORKSHEET -09

BRIDGE COURSE Session – 10

صلاحیت10 : سہ ابعادی اجسام (مکعب ، مکعب نما ، استوانہ)

6TH MATHEMATICS BRIDGE COURSE WORKSHEET –10

صلاحیت8 : ذہنی ارثمات میں اندازاً / تقریباً قیمت جاننا

6TH MATHEMATICS BRIDGE COURSE POST TEST

ششم جماعت علم ریاضی برج کورس مابعد جانچ سوالیاتی پرچہ

شکریہ

سید رسول

Share with

17 thoughts on “6th Math’s Bridge course worksheets and video lessons ( Urdu Medium) By Syed Rasool”

  1. ماشاءاللہ۔اللہ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے۔آمین

  2. امتیاز احمد شیخ

    ماشاءاللہ بہت خوب

    جزائے خیر دے آمین

    اللہ تعالیٰ اپنے حبیب پاک صاحب لولاک کے صدقے

  3. Mohammed yaseen Bepari

    ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ تجویز ہے۔جس تمام اساتذہ اور تمام طلبہ وطالبات کو سیکھنے اور سکھانے میں آسانی ہوگئ۔دوسری بات بات جماعتوں کے ویڈیوس اور ورک شیٹ دستیاب ہونے کا بھی لینک دیں اور بھی آسانی ہو جائیگی۔انشاءاللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1. Yasin HARGOL GUHPS NO4 RANEBENNUR DIDT.HAVERI KARNATAKA 581115

      Masha Allah bahut khub
      Alla aapki Khair kare ameen
      Social science.&English 3rd language 6 7 8 ke work sheet dalu sir

  4. Irfana Masroor Ahmed

    Good job… Excellent class and suberb work sheets… May Allaha grants u best jazaye khair for ur work… 🌹well done👌

Comments are closed.

error: Content is protected !!